پیرس کی سیاسی و کاروباری شخصیات کا چوہدری فضل الہی کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت

Condolences With Choudhary Riaz Gujjar

Condolences With Choudhary Riaz Gujjar

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کے معروف بزنس مین سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری رزاق گجر ڈھل بنگش، چوہدری افضل وڑائچ، چوہدری ساجد گجر اور پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق سمیت پیرس کی سیاسی وسماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری فضل الٰہی کے ماموں کی وفات پراظہار تعزیت کے لیےان کے گھر پہنچ گئے۔

انھوں نے چوہدری فضل الہی کے ماموں مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے (آمین)۔