عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس فرانس میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مختصر ملاقات

Modi And Nawaz Sharif

Modi And Nawaz Sharif

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس فرانس میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مختصر ملاقات۔ بھارتی وزیراعظم نے نواز شریف کے پاس آکر مصافحہ ۔

تفصیل کے مطابق پیرس میں آج شروع ہونے والی عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے پہلے دن پاکستان کے وزیر اعظم اور انڈیا کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ہوئی ۔دونوں وزائے اعظم کے درمیان ملاقات طے نہیں تھی ۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر ایک ہی صوفے پر ساتھ بیٹھے اور بات چیت کی، کانفرنس سے واپسی پر مودی نے وزیراعظم سے ایک بار پھر گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران گرمجوشی نظر آئی۔ مبصرین نواز مودی ملاقات کو ایشاءمیں مثبت پیش رفت کرار دے رہے ہیں ۔