پیرس: چوہدری ریاض پاپا کی طرف سے پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

Paris Pakistani Community Honors Iftar Dinner

Paris Pakistani Community Honors Iftar Dinner

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کی طرف سے پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام ،پیرس کی سب سے بڑی افطاری بن گئی۔ مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا کی طر ف سے پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا،پیرس کی سب سے بڑی افطاری بن گئی۔

چوہدری ریاض پاپا۔چوہدری شمروز الہی گھمن ۔چوہدری شاہین اختر ،شیخ وسیم اکرم،چوہدری شمروز الہی گھمن ۔ڈاکٹر ارشاد کمبوہ صدر پی پی پی فرانس ۔ذوالقفار عباسی ۔چوہدری ناصر جہلم ۔راجہ محمد اقبال ۔ راجہ محمد یعقوب ۔حاجی مذمل حسین ۔ڈاکٹر محمد افضل نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔سینکڑوں افراد کی افطار ڈنر میں شرکت نے پیرس کی سب سے بڑی افطاری کا اعزاز حاصل کیا ۔ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس چوہدری شاہین اختر جو کاروبای سلسلہ میں بیلجیئم میں مقیم ہیں نے خصوصی طور پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔

چوہدری ریاض پاپانے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا ۔جنھوں نے جوق در جوق افطار ڈنر میں شرکت کی ۔انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو اپنی طرف مبذول کروانے کے لئے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کے لئے روزہ جیسی نعمت ہمیں عطا کی ہے ۔اس نعمت کو ہمیں ہر قیمت میں حاصل کرنا ہے ۔اللہ تعالی رمضان المبارک میں رزق میں فراوانی کر دیتے ہیں ۔دیا غیر میں رہنے والے تارکین وطن کام کے ساتھ ساتھ اپنے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیتے ہیں۔افطار ڈنر کے بعد تمام افراد نے نماز مغرب مسجد پیری فیت میں ادا کی ،اور ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں۔