پیرس فیشن ویک اپنی تمام رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا

Paris Fashion Week End

Paris Fashion Week End

پیرس (جیوڈیسک) خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن ویک اپنی رونقیں بکھیر کر اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز شیشے کے بنے ریمپ پر خوبرو ماڈلز نے جلوے بکھیرے۔

سیاہ کوٹ، سنہری بٹن، چمکتے سرخ رنگ کا اَپر، لیدر ٹراؤزر کے ساتھ سٹائلش بوٹ، خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن ویک کی بہار میں ماڈلز خوب سج دھج کر ریمپ پر اتریں۔

شیشے کی طرز پر بنا ریمپ اور حسیناؤں کی دلفریب ادائیں اور جلوے دیکھنے والوں کی آنکھیں چندھیا گئیں۔ فیشن بوتیک لوئیس ووئیٹن اس سے پہلے نیویارک اور میلان فیشن ویک میں بھی اپنے ملبوسات کی نمائش کرچکی ہے۔