پیرس: سابق وزیراعظم فرانس François Fillon صدارتی الیکشن 2017 میں اپنے کیمپ (UMP) سے امیدوار ہونگے

Francois Fillon and Rao Khalil

Francois Fillon and Rao Khalil

پیرس (اے کے راؤ) فرانس کے 2007 سے 2012 تک وزیراعظم رہنے والے فرانسوا فیلوں فرانس کے صدارتی الیکش 2017 میں (UMP) کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونگے۔ اس بات کا علان آج فرانس میں رات 9 بجے کیا گیا ۔ ان کا مقابلہ اپنی ہی پارٹی کے معروف رہنما Alain Juppé سے تھا جس میں انھوں نے 68 فیصد سے کامیابی حاصل کی اس سے پہلے وہ سابق صدر نیوکولا سرکوزی کو بھی انٹر پارٹی الیکشن میں شکست سے دوچار کر چکے ہیں۔
اگلے صدارتی الیشن بڑی اہمیت کے حامل ہیں ان کا اصل مقابلہ موجودہ صدر فرانسوا ہولند کی سوشلسٹ پارٹی اور انتہائی دائیں بازو کی تنظیم فرنٹ نیشنل کی جان میری لاپن سے ہے امریکہ میں ڈونلڈ کی جیت سے فرانس میں فرنٹ نیشنل اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

4 مارچ 1954 کو فرانس کے شہر Le Mans میں پیدا ہونے والے فرانسوا فیلوں سنٹر رائٹ پارٹی رپبلکن سے ہیں جو آج کل (l’Union pour un mouvement populaire (UMP کے بینر تلے کام کر رہی ہے۔

فرانسوا فیلوں 1993 سے 1995 تک ہائیر ایجوکیشن منسٹر رھے ،1995 میں منسٹری فار ٹیکنالوجی کا قلم دان بھی رہا ۔ 1995 سے 1997 تک منسٹر فار ٹیلی کمیونیکشن فار سپیس ، 2002سے 2004 تک منسٹر فار سوشل افئیر 2004 سے 2005 تک نیشنل ایجوکیشن اینڈ ہائر ایجوکیشن اور 2007 سے 2012 تک وزیر اعظم رھے اور اس وقت صدر نیوکولا سرکوزی تھئ۔ فرانسوا فیلوں نے 1976 میں یونیورسٹی آف Le Mans سے قانون میں ماسٹر کیا ہوا ہے۔