پیرس میں انڈین سفارت خانہ کے سامنے پاکستانی کشمیری اور سکھ کیمونٹی کا بھرپور احتجاجی مظاہرہ

5th February – Kashmir Solidarity Day

5th February – Kashmir Solidarity Day

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پیرس میں انڈین سفارت خانہ کے سامنے پاکستانی کشمیری اور سکھ کیمونٹی کا بھر پور احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں جاری کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کرنے اور انڈین حکومت کی کشمیریوں پر بربریت کے خلاف انڈین سفارت خانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ،پاک پریس کلب فرانس ،پاکستان پریس کلب فرانس اور دوسری سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے علاوہ سکھ کیمونٹی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسلمان کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم وبربریت کا بازار بھارتی فوج نے کشمیر میں جاری رکھا ہوا وہ اگر کسی مسلمان ملک میں ہورہا ہوتا تو انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس پر کب کا نوٹس لے چکے ہوتے مگر کشمیر کے معاملے میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے یا نوٹس لینے کو تیار نہیں ہیں یہ ان کا دوہرا معیار ہے جو اب مزید نہیں چل سکتا ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے اپنا موقف مزید موثر بنانا ہوگا اورسفارتی سطح پر دنیا کو بتانا ہوگا کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کا قاتل ہے مقررین نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ان کا نوٹس لے کر بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔نائب صدر راجہ محمد یعقوب۔آرگنائزر حاجی مذمل ،نائب صدر سبط مذمل ۔چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل شمروز الہی گھمن ،مرزا خالد بشیر پاک پریس کلب فرانس ۔پی ٹی آئی کے ابرار کیا نی ،یاسر قدیر ۔ق لیگ کے مرزا نصیر احمد ،کشمیری رہنما راجہ اشفاق احمد ،زاہد ہاشمی ۔صدر پاکستان پریس کلب عتیق الرحمن ۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے انڈین حکومت کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے لئے جلسہ میں شرکت کی۔اس موقع پر مظاہرین نے انڈین فوج کشمیرسے نکل جائے ۔کشمیر کو آزاد کرو۔ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔انڈیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت بند کرے ،جیسے نعرے بھی لگائے۔