پیرس میں شدید بارشوں کے بعد پیرس اور اس کے ملحقہ علاقوں سے گزرنے والی نہروں میں پانی بھر گیا

Paris rain 2016

Paris rain 2016

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پیرس میں شدید بارشوں کے بعد پیرس اور اس کے ملحقہ علاقوں سے گزرنے والی نہروں میں پانی بھر گیا ہے اور لوگوں کے گھروں تک پہنچ گیا ہے ۔پانی بجلی اور گیس کا سسٹم معطل ہوکر رہ گیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے مذید بارشوںکی بھی پشین گوئی کی ہے ،۔

بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند دن جاری رہے گا ۔شدید بارشوں کی وجہ بجلی گیس اور پانی کے محکمہ کے اہلکار عوام کی سہولیات بہم پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔شدید بارشوں کی وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔نہروں میں پانی زیادہ ہونے سے لوگوں کے گھروں کو شدید نقصانا ت ہوئے ہیں ۔