پیرس : چوھدری محمد اعظم کی خوشدامن کا رسم چہلم، معززین پیرس کی بڑی تعداد میں شرکت

Rasm e Chehlam

Rasm e Chehlam

پیرس (اے کے راؤ سے) منہاج القرآن کے نوء منتخب صدر چوھدری محمد اعظم کی خوش دامن گزشتہ دنوں پیرس میں انتقال فرما گئیں تھیں ان کا رسم چہلم مرکز منہاج القرآن فرانس میں ادا کی گئی۔

رسم چہلم میں منہاج القرآن فرانس کے رفقاء، وابستگان کے علاوہ معززین پیرس کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر ارشاد کمبو ، صدر پاکستان مسلم لیگ “ق” منیر احمد ورائچ ،سابق صدر مسجد قباء ویلیل لابل چوھدری افضل کھونن،نائب صدر پاکستان تحریک انصاف اصغر شمسی اور مسجد پیریفت کے بانی رکن حاجی مزمل حسین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

سفیر منہاج القرآن علامہ حافط نزیر احمد اس محفل کے مہمان خصوصی تھے انہوں نے اس موقع پر گفتگو میں مرحومین کے حق پر بات کرتے ہوئے چوھدری محمد اعظم کی خوش دامن ، قاری وحید اور طارق چوھدری کی اہلیہ کے ایثال ثواب کے ساتھ ساتھ حاضرین محفل کے عزیز و اقارب کے لیے دعا کرتے ہوئے شہید ممتاز قادی کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔