پیرس : جیمز بانڈ فلموں کے 50 برس مکمل، ملبوسات اور گاڑیوں کی نمائش

James Bond Car

James Bond Car

پیرس (جیوڈیسک) ایان فلیمنگ کے ناول پر مبنی کردار جیمز بانڈ کی پہلی فلم ڈاکٹر نو 1962 میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلمی تاریخ کی سب سے لمبی سیریز کی آخری فلم سپیکٹر گزشتہ برس نمائش کے لئے پیش کی گئی۔

نمائش میں جیمز بانڈ کی اشیاء کے علاوہ فلموں کی تیاری کے لئے ڈرائنگ بورڈ پر بنے خاکے، عمارتوں اور مشہور مقامات کے ماڈل اور فلم یو اونلی لیو ٹوائس کا آتش فشاں بھی مداحوں کی توجہ کے لئے رکھا گیا ہے۔

مداح فلموں کے مناظر بھی دیکھ سکیں گے۔ نمائش چار ستمبر تک جاری رہے گی۔