لاہور میں دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی کی پرزور مذمت کرتے ہیں، کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (بابر مغل) پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر کامران یوسف گھمن نے سانحہ لاہور پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانی زندہ دلان لاہور کے اقبال پارک میں خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اس افسوس ناک واقعہ میں معصوم قیمتی جانوں پر شہادت پر شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں گزشتہ دنوں بھارتی راء کے سرکاری ایجنٹ کی گرفتاری پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔