پیرس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی

Abdul Hamid

Abdul Hamid

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس کے شمالی مضافاتی علاقے سینٹ ڈینی کے ایک اپارٹمنٹ میں عبدالحمید اباعود کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تھی۔جس میں پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا اور تیرہ نومبر کے حملہ کے ماسٹر مائنڈ عبد الحمید کو منتقی انجام تک پہنچا دیا۔

جبکہ پولیس ذرائع ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے واضع اعلان نہیں کر رہے تھے کہ آیا سانحہ پیرس کا ماسٹر مائنڈ جان بحق ہو گیا ہے یا نہیں ۔سات گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں دوسری منزل پر موجود ایک خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ کارروائی کے دوران 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ادھر فرانس پولیس کی بھاری نفری ائیرپورٹس۔ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹاپوں پر تعینات کر دی گئی ہے ،جوہر مسافر پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کو پکڑا جا سکے ۔اور مذید ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔