یکم مئی کا دن جو مزدوروں کیلئے مختص ہے یہ دن بھی مزدور کیلئے قیامت بن کر گزرتا ہے، کامران گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

پیرس (چوہدری کامران گھمن) فرانس کی سماجی اور کاروباری شخصیت اور کوارڈنیٹر پیپلز پارٹی یورپ چوہدری کامران گھمن نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے یکم مئی کا دن جو مزدوروں کیلئے مختص ہے یہ دن بھی مزدور کیلئے قیامت بن کر گزرتا ہے۔

کیونکہ چھٹی کے باعث وہ اپنے گھر کا چھولہا جلانے کی فکر میں ہی پریشان رہتا ہے جب کہ بڑے لوگ گھروں میں چھٹی کے مزے اڑا رہے ہوتے ہیں حکومت کو مزدوروں کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنانی چاہیے تاکہ پورے ملک میں کوئی بھی بھوکا نہ سوے۔

اگر میری سلطنت میں ایک کتا بھی بھوک و پیاس سے مر گیا تو قیامت کے دن میری پکڑ ہو گی اگر حضرت عمر کی اس بات پر حکمران غور کر لیں تو ان کی راتوں کی نیند ہی اڑ جائے۔
سوئی ہے کفن اوڑھ کہ جو مزدور کی بیٹی
افلاس کے ہاتھوں پہ جلا رنگ حنا دیکھ۔