منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن فرانس کے صدر زیشان ملک کی میئر پیرس مادام annehidalg سے پیرس میں ملاقات

Zeeshan Malik and Mayor Madaam

Zeeshan Malik and Mayor Madaam

پیرس (اے کے راؤ) زیشان ملک صدر منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن فرانس جو کہ منہاج پیس اینڈ اینٹی گریشن یورپ کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں نے پیرس کی میئر مادام annehidalgo سے ملاقات کی اپنی اس ملاقات میں فرانسیسی زبان میں دہشت گردی، خودکش حملوں اور فتنہ خوارج کے خلاف شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مشہورِ عالم مبسوط تاریخی فتویٰ ’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘ کا شائع ہونے والا فرنچ ورژن “Fatwa sur le terrorisme et les attentats suicides” کی کاپی پیش کی۔

اس موقع پر کتاب اور صاحب کتاب پر گفتگو میں زیشان ملک نے ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے بتایا کہ اسلام امن ، سلامتی اور محبت کا دین ہے۔ انسانی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ شریعت اسلامی کے اہم مقاصد میں سے ہیں ۔ کسی بھی انسان کی ناحق جان لینا یا اسے اذیت دینا فعل حرام ہے، قطع نظر اس کے کہ وہ انسان مسلم ہے یا غیر مسلم۔

زیشان ملک نے مزید کہا کہ اپنی بات منوانے اور دوسروں کے موقف کو غلط قرار دینے کے لیے اسلام نے ہتھیار اٹھانے کی بحائے دلیل، منطق، گفت و شنید اور پرامن جد و جہد کا راستہ کھلا رکھا ہے۔ جو لوگ اس اصول کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بالعموم جہالت اور عصبیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر بغاوت کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اسلام کے نام پر مسلمانوں کا چہرہ مسخ کر رہے ہیں۔