پیرس: پاکستان اور کشمیر ایک وجود کے دو نام ہیں، کامران یوسف گھمن

Kamran Yousaf Ghumman

Kamran Yousaf Ghumman

پیرس : پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے کو آرڈی نیٹر کامران یوسف گھمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور کشمیر ایک وجود کے دو نام ہیں۔

کشمیر پر بھارت کا اٹوٹ انگ ہونے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ہے۔ تاریخی لحاظ سے ثابت ہے کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ نہیں ہوسکتا۔بھارتی تشدد آزادی کی جہدوجہد کو ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ 4 فروری کو ہونے والی تقریب میں تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ضرور شرکت کریں۔