پیرس اور گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی مساجد اور سنٹرز میں شب برات کے موقع پر خصوصی محفلوں کا انعقاد کیا گیا

Shab e Barat Mehfil

Shab e Barat Mehfil

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پیرس اور گردونواح کے علاقوں میں پاکستانی مساجد اور سنٹرز میں شب برات کے موقع پر خصوصی محفلوں کا انعقاد کیا گیا۔ رحمتوں اور نعمتوں کی اس رات کو خصوصی عبادت کے لئے پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے مساجد کا رخ کیا۔

نوافل ادا کئے جن مساجد میں پروگرام ہوئے ان میں حلقہ احباب فرانس، انجمن فلاح دارین گونس، مسجد پیئرفیت، مسجد قباءویلفیئر لابل اور ادارہ منہاج القرآن فرانس شامل تھے بڑا اجتماع ادارہ منہاج القرآن فرانس میں ہوا جہاں علامہ احمد رضا آ ف ہالینڈ نے شب برات کے فضائل بیان کئے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں زندگی میں جھوٹ نہیں بو لنا چاہیے ۔جھوٹے پر اللہ تعالی نے بھی لعنت فرمائی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات اے ذات اپنے بندے سے 70ماوں جیسا پیار کرتے ہیں ۔اس برکت والی رات کوئی ہے جو اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگے ۔اللہ تعالی اپنی مخلوق کو بخشنے کے بھانا ڈھونڈتے ہیں ۔کوئی ہے اس سے مانگنے والا ۔وہ سب کو دیتا ہے۔

منہاج نعت کونسل کے نوجوانوں اور دوسرے نعت خوانوں نے نعتیں پیش کیں ۔بعد میں اجتماعی دعا میں گناہوں کی معافی، مریضوں کی شفایابی، پاکستان کے استحکام، امت مسلمہ کے اتحاد اور ترقی، مشکلوں کی آسانی اور صراط مستقیم پر چلنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کی گئیں۔