پیرس : مودی، شریف گٹھ جوڑ پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہے۔ نعیم چوھدری

Naeem Chaudhry

Naeem Chaudhry

پیرس (اے کے راؤ سے) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد نعیم چوھدری نے میڈیا پپرسن راؤ خلیل احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے خطرہ ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان دشمنی جبکہ نواز شریف اور مودی کے درمیان دوستی کی بڑھتی ہوئی پینگھیں۔ 2015 میں پاکستان سے 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی خفیہ انڈیا منتقلی، شریف فیملی کی شوگر مل سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری اور اب پولیس کے جوان علاج کے نام پر انڈیا بھجوائے جانے کے انکشاف نے مودی، شریف گٹھ جوڑ کا پاکستان مخالف ایجنڈا واضع کر دیا ہے۔

نعیم چوھدری نے زور دے کر کہا کہ.متحدہ اپوزیشن کے 19 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاون کے ساتھ ساتھ ان حقائق کو بھی مدنظر رکھا جائے۔