پیرس : مسلم لیگ ق کی طرف سے یوم آزادی کی تقریب

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ۔مسلم لیگ ق فرانس کی طرف یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی سینئر راہنما مسلم لیگ ق چوہدری امتیاز رانجھا تھے۔ تقریب میں صدر مسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر وڑائچ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تقریب سے چوہدری اکرم وسن ، راجہ مظہر ، چوہدری منیر وڑائچ ، اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے خطاب کیا۔ مقررین نے قومی دنوں کو شایان شان منانے کی اہمیت پر زور دیا . اور کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی پاکستان ان کے دلوں میں بستا ہے۔ اور پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن کیلئے ہر اوورسیز پاکستانی کے دل سے دعا نکلتی ہے۔

مسلم لیگ ق قائد اعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلتے ہوئے پاکستان کی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ چوہدری منیر احمد وڑائچ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے کہا کہ آج اس تقریب میں مسلم لیگ ق کے سینئر اور مخلص ساتھیوں کی موجودگی ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی امتیاز احمد رانجھا نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام مسلم لیگ ق کے دور میں ہوئے اور قومی دنوں کی اہمیت کو سرکاری طور پر مزید اجاگر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے لوگوں سے زیادہ اوور سیز پاکستانیوں میں پاکستان کیلئے محبت اور جذبہ ہے۔ اور وہ اس جذ بے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں یوم آزادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony

Paris PML Independence Ceremony