پیرس: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات

PTI

PTI

پیرس (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف یورپی ممالک میں انٹرا پارٹی انتخابات سے دھاندلی کے الزامات اور الیکشن کمشن کے ارکان کے باہمی اختلافات کے باعث کے نظریاتی ورکرز کے سربراہ فہد چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اوورسیز چیپٹرز کے اٹلی الیکشن کے متعلق سی آر سی کمیٹی کے ایک ممبر یاسر خان نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے۔

الیکشن کمشن کے دیگر ممبران کے بنائے گئے دھاندلی کے منصوبہ بندی کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے، الیکشن میں دھاندلی کو بے نقاب کرتے ہوئے، اپنی انکوائری رپورٹ میں واضح طور الیکشن کمیشن کو لکھا کہ اٹلی کے الیکشن میں زبردست دھاندلی ہوئی ہے۔ 4طالب علموں کی جعلی ممبرشپ پکڑی گئی ہے، اس کے باوجود دوسرے پینل کو کامیاب بنادیا گیا، جبکہ اور مزید کتنے ووٹ جعلی ہونگے۔ چونکہ سارا ریکارڈ اقبال مو کے قبضے میں ہوتا ہے۔ جتنا ریکارڈ مجھے دیا گیا۔ اسکی انکوائری کی اس پر شدید تحفظات ہیں۔

لہذا الیکشن کو کالعدم قرار دینے اور دوبارہ الیکشن کی سفارش کرتا ہوں، اپنی رپورٹ لکھا مجھے افسوس ہے، الیکشن کمیشن کے اس بدنام زمانہ کرداروں بطور الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ عمران خان کے ویڑن کو بھی پورے یورپ میں متاثر کیا گیا ساتھ ہی الیکشن کے عمل بھی متاثر کیا۔ الیکشن کے متعلق شکایات نہ صرف اٹلی بلکہ یورپ کے دوسرے ممالک میں بھی بڑی شدت سے کی جارہی ہیں، بارہا شکایات پر منفی ردعمل کا اظہار کیا جاتا رہا۔

ہم اوورسیز یورپ پی ٹی آئی چیپٹرز ناروے، یونان، جرمنی، اسپین، ڈنمارک، اٹلی اور دیگر ممالک کے من جملہ ممبران کو فوری معطلی کا مطالبہ کرتے ہیں اور چئیرمین عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس حساس معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انصاف کیا جائے۔ سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں تمام مرکزی و صوبائی باڈیوں کی جسٹس (ر) وجہہ الدین کی رپورٹ کی روشنی میں معطلی کے بعد پارٹی آئین کے مطابق مذکورہ بالا افراد الیکشن کرانے کے بھی مجاز نہیں ہیں۔ ہم اوورسیز پاکستانی ایسے نااہل افراد کو مسترد کرتے ہیں، جن کی وجہ سے پورے یورپ میں پی ٹی آئی کارکنوں میں سخت ناراضگیاں پیدا کر دی ہیں اور جو پارٹی کے مفاد میں نہیں ہے۔