پیرس کے بعد برسلز میں دہشت گردی کا شدید خطرہ

Belgian Soldiers and  Police

Belgian Soldiers and Police

پیرس/ برسلز (زاہدمصطفی اعوان) پیرس کے بعد برسلز میں دہشت گردی کا شدید خطرہ۔برسلز میں میٹرو ریلوے سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق بیلجیئم کی حکومت نے دارلحکومت برسلز میں جہاں یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے صدر دفاتر بھی ہیں، دہشت گردی کے شدید خطرات کے پیش نظرپورا پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بند کر دیا ہے۔

پیرس میں تیرہ نومبر کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے بیلجیم میں بھی اس حملے میں ملوث مشتبہ عسکریت پسندوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور پورے ملک میں سکیورٹی اہلکاروں کو بہت چوکنا کیا جا چکا ہے۔ تاہم دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی غیر معمولی طور پر ہائی الرٹ ہے اور احتیاطی اقدامات کے طور پر شہر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

جبکہ بیلجیئم اور فرانس کے درمیان واقع بارڈر پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس تعینات کر دی گئی ۔برسلز سے پیرس آنے والے بارڈر پرسیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہوتی تھی ۔جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے پیرس کا رخ کیا اور فرانس کی روشنیوں کو تاریک کر دیا۔

ادھر فرانس میں دہشت گردی کی واردات کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کل مظاہرہ کیا گیا آج بھی ریپبلک کے مقام پر دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا ۔اور فرانس میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی میں جان بحق ہونے والوں کو خراج تحسین پیش جائے گا ۔