پیرس : راجہ علی اصغر کا علی زاہد خان اور رانا افتخار کے اعزاز میں ظہرانہ

Paris Honor Party

Paris Honor Party

پیرس (میاں عرفان صدیق) فیڈرل منسٹر زاہد حامدخان کا بیٹا علی زاہد خان آرگنائزر اوورسیز یوتھ ونگ مسلم لیگ ن اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رانا افتخار مسلم لیگ ن کےیورپ کے آفیشل دورہ پر فرانس پہنچ گئے۔

پیرس آمد پر ن لیگیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیاجبکہ مسلم لیگ ن فرانس کےچیئرمین راجہ علی اصغر نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ ن فرانس کےچیئرمین راجہ علی اصغر،مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر رانا محمود،مسلم لیگ ن فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری افضل لنگاہ،جنرل سکرٹری مسلم لیگ ن پیئرفیت راؤ طاہری، نائب صدرمسلم لیگ ن پیئرفیت چوہدری عدنان وڑائچ،چوہدری اعجاز گوندل، چوہدری عدنان، پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق اور دیگر افراد شامل تھے۔