پیرس کی اہم سیاسی شخصیت کی عنقریب پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان

France National Day

France National Day

پیرس(خصوصی رپورٹ ٭زاہد مصطفی اعوان )پیرس کی اہم سیاسی شخصیت کی عنقریب پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان ،اہم عہدے پر فائز کیا جاسکتا ہے ۔باخبر ذرائع سے معلوم ہو ا کہ فرانس کی سیاست میں ہلچل مچانے اور اپنی سیاسی تنظیم کو فرانس بھر میں متعارف کروانے والی اہم شخصیت عنقریب پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد ان کو ان کے شایان شان عہدے پر فائز کر دیا جانے کا قوی امکان ہے ۔جبکہ ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کسی وقت بھی بریکنگ نیوز آسکتی ہے ۔