فرانس کا مقابلہ رومانیہ سے ہواہے ۔فرانس نے رومانیہ سے ایک کے مقابلے میں دو گو ل سے جیت لیا

Roumanie vs France

Roumanie vs France

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) یورو کپ کا افتتاحی میچ ،سیکیورٹی کے لئے دوران میچ سیکیورٹی ہیلی کاپٹر ہوا میں رہا تفصیل کے مطابق فرانس میں 24ملکوں کے درمیان شروع ہونے والے یورو فٹ بال کپ کا افتتاحی میچ شروع ہونے سے قبل افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جسمیں آتش بازی سمیت تمام ممالک کے کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں شرکت کی ۔دوران تقریب اور میچ کے دوران سیکیورٹی کے لئے ہیلی کاپٹر ہوا میں رہے ۔

۔فرانس کے شہر پیرس میں جاری یور و کپ کے افتتاحی میچ میں فرانس کا مقابلہ رومانیہ سے ہواہے ۔فرانس نے رومانیہ سے ایک کے مقابلے میں دو گو ل سے جیت لیا ہے ۔فرانس بھر میں جشن کا سماں ہے ،سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔شائقین پوری رات جشن مناتے رہے ۔شائقین شانلیزے اور ایفل ٹاور کے پاس جمع ہو گئے ،اور فرانس کی جیت کا جشن مناتے رہے ۔