پیرس صرف میں ہی ہوں جو پیرس اور اس کے مضافات ile-de-France کو بدل سکتی ہیں۔ Valérie Pécresse

 Paris News

Paris News

پیرس (اے کے راؤ) فرانس کے ریجنل الیکشن 2015 کا پہلا ٹور 6 دسمبر کو ہو چکا اب 13 دسمبر کو دوسرا ٹور ہونے جا رہا ہے ۔ پہلے ٹور میں حکومتی اتحاد نے اوور آل 30 فیصد ووٹ لیے ہیں جبکہ اپوزیشن اتحاد 35 فیصد ووٹوں کے پہلے نمبر پر ہے ۔ ا3 نومبر کی پیرس میں ہوئی دہشت گردی نے غیر ملکی مخالف جماعت فرنٹ نیشنل جس کی جان میری لاپن سربراہ ہیں بھی 27 فیصد کے ساتھ تیسری بڑی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے ۔

پیرس اور اس کے مضافات ile-de-France میں الیکش کے پہلے ٹوور میں اپوزیشن اتحاد کی نمائندہ 35،51 فیصد ووٹ لینے والی Valérie Pécresse اور حکومتی اتحاد کے نمائندہ 25،19 فیصد ووٹ لینے والے Claude Bartolone کے درمیان میدان سجنے جا رہا ہے ۔ دوسرے ٹوور کی مضبوط امید وار Valérie Pécresse نے کہا ہے کہ وہ اکیلی ہیں جو صرف ile-de-France کو بدل سکتی ہیں۔