دھرنوں کی سیاست نے ملک کو معاشی طور پر غیر مستعکم کر دیا ہے: شیخ وسیم اکرم

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے پی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو معاشی طور پر غیر مستعکم کر دیا ہے ۔دھرنا سیاست کینڈا میں ہونی چاہیے ۔پاکستان میں استحکام ہونا چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ کینڈا اپنے شہری کو اپنے ملک میں رکھے ،وگرنہ ہم بھی کینیڈا ایمبیسی کے سامنے مظاہرہ کریں گے ۔شیخ وسیم اکرم نے مذید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری صاحب اور عمران خاں صاحب ملکی ترقی کے لئے میاں نواز شریف کا ساتھ دیں اور ملک پاکستان اس وقت مختلف بیرونی مسائل کا سامنا کر رہا ہے ۔اپنے ملک کو مضبوط کریں ۔نہ کہ آئے دن کے دھرنوں سے ملک کو غیر مستحکم کریں ۔