پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

Parliament

Parliament

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ دھرنے کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال خطرے میں ہے۔ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

حکومت دھرنے کے پیش نظر امن و امان پر توجہ دے اور ایوان میں وضاحت کرے۔ ساری صورتحال پر وزیر داخلہ ایوان کو اعتماد میں لیں۔

تحریک التواء پر نفیسہ شاہ، شازیہ مری، اعجاز جاکھرانی، غلام مصطفیٰ شاہ و دیگر کے دستخط ہیں۔ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سعید غنی کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی سانحہ ہو وزیر داخلہ چپ رہتے ہیں۔

پارلیمنٹ ہائوس کا گھیراؤ ہو گیا اور وزیر داخلہ کہیں نظر نہیں آ رہے۔ چودھری نثار خود حکومت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔