پارلیمنٹ نے ازخود بجلی پیدا کر کے مثال قائم کی ہے۔ خالد جٹ

khalid Jutt

khalid Jutt

فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم اور عوامی لیڈر شہباز گل بٹ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کی پارلیمنٹ شمسی توانائی پر روشن ہوا کریگی۔

وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے اقدامات سے عالمی دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج پیش ہوا ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔ حکومتی اقدامات سے پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس کی پارلیمنٹ شمسی توانائی سے روشن ہوگی لیکن اتنے اہم منصوبے پر حکومت کا بازو بننے کی بجائے تحریک انصاف نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھی اور اپنی سازش میں پیپلز پارٹی ودیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملا لیا جو کہ افسوس ناک امر ہے۔

خالد جٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ازخود بجلی پیدا کر کے مثال قائم کی ہے۔ سونامی خان اگر اتنے ہی عقل مند سیاستدان ہیں تو اپنے صوبے میں بھی اسمبلی کو شمسی توانائی پر منتقل کر کے دکھائیںاور بے جا تنقید کرنے سے گریز کریں۔

لیگی حکومت شروع دن سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور امید کرتے ہیں کہ لیگی حکومت اپنے اسی دور حکومت میں توانائی بحران کا مکمل خاتمہ کر کے وزیراعظم کا خواب دیکھنے اور سیاسی دوکانداری چمکانے والوں کا اقتدار پر بیٹھنے کا خواب چکنا چور کر دیں گے۔