پارلیمنٹ میں واپسی کا معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھوں گا، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ارکان کی پارلیمنٹ میں واپسی کا معاملہ رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔

الطاف حسین نے کہا کہ فاروق ستار کو کور کمانڈر کراچی سے بات چیت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ غلط فہمیاں دور ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے ضرب عضب اور فوج کی حمایت میں 10 لاکھ افراد کی ریلی نکالی جس میں انہوں نے خود اور ریلی کے شرکا نے فوج کو سلام پیش کیا۔

ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ایم کیو ایم نظریاتی اورمتوسط طبقے کی جماعت ہے،جو بھی سوال پوچھا جائے اور ایم کیو ایم جواب دے تو اس جواب پریقین کرنا چاہیے۔

الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کی اسمبلیوں میں واپسی کا معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھیں گے۔ حکومت بھی ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔