مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/9/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آنے کی بجائے دو سال سے سڑکوں پرگھوم رہی ہے۔ تحریک انصاف سمیت حزب اختلاف کی دیگرجماعتیں پانامہ پیپرز پراپنی مرضی کے قواعدوضوابط بناکرایک ایسی شخصیت کوہدف بناناچاہتی ہیں جس کانام اس میں شامل نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی سیاست صرف احتجاج تک محدود ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت خودغیرسنجیدہ ہے اور عوام میں مقبولیت کیلئے غیراہم امورپرسیاست کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن نواز شریف لور گروپ میاں طارق جاوید نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ30ستمبر کو پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ سے حکومت پر کسی قسم کا دبا ونہیں پڑے گا اور نہ ہی وہ خوفزدہ ہے اگرچہ پی ٹی آئی نے اس مرتبہ ملک کے کئی شہروں میں جاکر عوامی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی، لیکن ہمیں نہیں لگتا کہ وہ کوئی اتنابڑا جلسہ کرسکیں گے جس سے حکومت پر دبائو پیدا ہو، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کا کوئی بھی کارکن مارچ کو روکنے کی نہ تو کوشش کرے گا اور نہ ہی کوئی ایسی صورتحال پیدا کی جائے گی جس سے حالات کشیدہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں مقامی صحافی ڈاکٹر رحمت علی محسن کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ)، پاکستان میڈیا کونسل، یونین آف جرنلسٹ، انٹر نیشنل میڈیا فورم، الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن کا مشترکہ تعزیتی اجلاس صدر پریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںمقامی صحافی ڈاکٹر رحمت علی محسن کے والدعبدالغنی انصاری کی وفات پر شاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، عمر حیات خاں ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،سردار ہارن اقبال سندھو،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ،محمد طاہر میو، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔