ٹی او آرز بنانے والی پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

Meeting

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق پاناما لیکس ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہونے والے قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ اجلاسوں کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی 31 مئی کو ہارٹ سرجری ہے جس کے باعث قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔

پاناما لیکس ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو شام 4 بجے ہو گا۔