گجرات کی خبریں 8/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات: پیر عثمان افضل قادری کراچی کے دو روزہ مصروف ترین دورہ کی بعد واپس روانہ۔ عالمی مبلغ اسلام علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کی نمازہ میں شرکت اور اہلخانہ سے گھر جاکر تعزیت کی۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے سابق قائم مقام صدر پاکستان وسابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو سے طویل ملاقات کی جس میں اہم امور پر صلاح مشورے کئے جبکہ میاں محمد سومرو نے حضرت پیر محمد افضل قادری صاحب کو سلام بھیجا اور جلد دربار عالیہ مراڑیاں شریف حاضری کی خواہش کا اظہار کیا۔ دورہ کے دوران پیر عثمان افضل قادری نے سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب کے بھائی اور چیئرمین برکاتی فونڈیشن حاجی رفیق احمد پردیسی کے بھائی کی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کروائی۔ دورے کے موقع پر ناظم آباد، لیاری، اور جامع مسجد پاکستان سٹیلز میں مختلف دینی پروگراموں سے خطابات کئے اور ممتاز صوفی بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارات پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے سندھ کے ممتاز علماء ومشائخ سے ملاقاتیں کیں۔

……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ کاظمی میں عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع۔ یکم محرم الحرام سے شروع ہونیوالا سلسلہ دس محرم الحرام تک جاری رہے گا۔ اولاد سید فرزند علی شاہ کاظمی کی زیر نگرانی مجالس ہو رہی ہیں جس میں حجة الاسلام فاضل کم ، سید الطاف حسین رضوی’ ذاکر اہلبیت زری حسین آف ڈسکہ’ ممتاز عالم دین سید میعثم رضا کاظمی’ حافظ فیصل حسینی آف ڈسکہ و دیگر علماء کرام فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کر رہے ہیں۔ مجالس عزاء میں نقیب ممبر سید سفیر الحسن کاظمی ہیں جبکہ یہ مجالس متولی و صدر سید اصغر علی کاظمی’ نائب صدر سید اظہر عباس کاظمی’ جنرل سیکرٹری سید مظہر عباس کاظمی’ انچارج سیکورٹی رضا احمد’ چوہدری ہمایوں اقبال’ سید شاہد الحسن کاظمی’ سید طاہر الحسن کاظمی’ سید شجاعت علی کاظمی’ سید انصر عباس کاظمی’ سید ضمیر الحسن کاظمی’ سید قاسم الحسن کاظمی اور سید نجف الحسن کاظمی کے زیر انتظام منعقدہو رہی ہیں۔ ان مجالس عزاء میں عزادارین حسین کی کثیر تعداد شریک ہو رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مجالس عزاء کے دوران اولاد سید فرزند علی شاہ مرحوم کی طرف سے لنگر کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) امام بارگاہ حسینیہ سرکلر روڈ گجرات میں محرم الحرام کی مجالس کا سلسلہ شروع ہے جن میں ملک کے ممتاز عالم دین علامہ اسحاق ترابی’ ممتاز ذاکر اہلبیت منتظر مہدی’ فضائل و مصائب شہدائے کربلا بیان کر رہے ہیں جبکہ ان مجالس عزاء میں نقیب ممبر ممتاز مذہبی شحصیت پروفیسر سرفراز حسین جعفری ہیں۔ چوہدری منظور حسین وڑائچ’ جواد حسین جعفری’ سید الطاف عباس کاظمی’ کی نگرانی میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ہوئے ہیں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) گجرات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ندیم حسین بٹ نے گزشتہ روز ضلع گجرات کی تمام تنظیمات کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ضلعی حکومت کے اشتراک سے ضلع گجرات میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوان نسل کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں۔ ندیم بٹ نے کہا کہ تمام تنظیموں کیکاو شیں قابل تحسین ہیں جو اپنی اپنی سطح پر کام کرر ہی ہیں۔ ہم گجرات میں انٹرنیشنل لیول کے پروگرامز کا انعقاد کریں گے اور گجرات کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ افتخار احمد شاکر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی گجرات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جس کے لئے ہم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ سیٹھ ندیم اشرف نے کہا کہ تمام ایسوسی ایشنز کے مابین رابطے بہتر ہونے چاہئیں تاکہ ملکر کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کیا جا سکے۔ کوشش کرنی چاہئے کہ گجرات کے نوجوانوں کو پروموٹ کیا جائے۔ اس موقع پر تمام تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) بزم غلامان گھمکول شریف کے زیر اہتمام عامر الیکٹرونکس و ہوٹلز جی ٹی روڈ گجرات میں ماہانہ ذکر و نعت کا ا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ناظم اعلیٰ بزم غلامان گھمکول شریف گجرات چوہدری افتخار ملہی نے کیا جبکہ روحانی شخصیت صاحبزادہ حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے ذکر کی محافل سجانا بہت بڑے شرف کی بات ہے اور جو لوگ ان محافل کا انعقاد کرتے ہیں وہ دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ چوہدری افتخار ملہی’ چوہدری عبدالرحمن اور انکے رفقائے کار کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جنہوں نے ماہانہ محفل کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دام دم سخنے تعاون جا ری رکھیں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری افتخار احمد ملہی نے کہا کہ صاحبزادہ پیر سید حبیب اللہ شاہ کی ہدایت پر ان محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر سے عشاقان رسول شریک ہوتے ہیں ۔ چوہدری عبدالرحمن اور انکے رفقائے کار ان محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) محلہ نور پور پڈھے میں سید رخسار حسین شاہ کی رہائشگاہ سے چار محرم الحرام کے سلسلہ میں ماتمی جلوس برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ۔ امام بارگاہ کاظمیہ میں اختتام پذیر ہوا۔ سید نثار حیدر کاظمی’ سید نوازش علی کاظمی’ سید سلیمان کاظمی’ و دیگر مذہبی رہنما ہمراہ تھے ۔ تھانہ لاری اڈا کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ملک غضنفر علی اعوان یونین کونسل 1 تا 8 کے ریٹرننگ آفیسر RO مقرر ہو گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے اور انہوں نے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی کی وصولی 14 اکتوبر سے لیکر 15 اکتوبر صبح آٹھ تا شام 4 بجے تک ہو گی۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 تا 18 اکتوبر کو ہو گی۔ حتمی لسٹ 24 اکتوبر کو آویزاں کر دی جائے گی۔ جبکہ امیدواروں کو نشانات 25 اکتوبر کو الاٹ کئے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق ووٹنگ 12 نومبر کو صبح 8 بجے سے 4 بجے بغیر وقفہ جاری رہے گی۔ ریٹرننگ آفیسر حلقہ یونین کونسل1 تا 8 تحصیل ضلع گجرات اسسٹنٹ کمشنر کلکٹر اشتعمال تحصیل دفتر گجرات میں اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات میں سمسٹرخزاں2016ء کے لیے نئی کلاسوں کا آغاز 17اکتوبر2016ء سے ہو گا۔ رجسٹرار جامعہ گجرات ڈاکٹر طاہر عقیل کے مطابق جامعہ گجرات میں سمسٹر خزاں2016ء کے لئے اکڈیمک سیشنکلاسوں کا آغاز بروز سوموار17اکتوبر2016ء سے ہو گا۔ قبل ازیں جامعہ گجرات کے اکڈیمک کیلنڈر کے مطابق نئی کلاسوں کا آغاز10اکتوبر2016ء سے ہونا تھا۔ مگر حالیہ فیصلہ کے مطابق یوم عاشور کی سرکاری چھٹیوں اور محرم الحرام کے احترام میں اب نئی کلاسوں یعنی اکڈیمک سیشن سمسٹر خزاں2016ء کا آغاز بروز سوموار17اکتوبر2016ء سے کیا جائے گا۔ یہاں پر یاد رہے کہ سمسٹر خزاں2016ء کے مختلف پروگراموں میں داخلہ جات کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ایم اے انگلش کی طالبہ کی ڈگری دوران سفر گم ہو گئی۔ گوجرہ کی طالبہ لبنیٰ عصمت کی ایم اے انگلش کی سند دوران سفر گم ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ کی رہائشی طالبہ لبنیٰ عصمت جو بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں زیر تعلیم رہ چکی ہے۔ اس کی ایم اے انگلش کی سند دوران سفر کچھ دوسرے ضروری کاغذات کے ہمراہ گم ہو گئی تھی۔ لبنیٰ عصمت کی گمشدہ ایم اے انگلش کی سند پر جو بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے2008ء میں جاری ہوئی تھی، رول نمبر6354اور سیریل نمبر376درج ہے۔ اگر کسی صاحب کو مندرجہ بالا کوائف کی حامل ایم اے انگلش کی سند ملے تو استدعا ہے کہ وہ اسے لبنیٰ عصمت دختر عصمت اللہ سکنہ مکان نمبر58، سنیما روڈ گوجرہ موبائل نمبر0334-6154110پر ارسال کر دے۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگوائی جائیں، 31اکتوبر کے بعد بغیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ارشد مجید، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد محمود و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کے مطابق گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگوانے کا مقصد گاڑیوں کا غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال روکنا ہے اس مقصد کیلئے سرکاری اداروں کو بھی واضع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ جن گاڑیوں پر نمونہ کی نمبر پلیٹس نہیں لگیں ان پر فوری نمبر پلیٹس لگوائی جائیں نیز شہریوں کی آگاہی کیلئے بھی مہم جاری ہے۔ڈی او ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ارشد مجید نے بتایا کہ شہریوں میں آگاہی کیلئے حکومتی سطح پر پہلی ہی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی سطحی پر تمام اہم سٹرکوں اور شاہراہوں پر گاڑی مالکان اور موٹر سائیکل سواروں میں پمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ نئی نمبر پلیٹ کیلئے شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں درخواست جمع کراسکتے ہیں جنہیں نمونہ کی نمبر پلیٹ جاری کر دی جائیں گی۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے آنیوالے افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، منڈی میں پارکنگ کیلئے جگہ مختص کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے مویشی منڈی ساروکی کے دورہ کے موقع پرکیا، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ گوجرانوالہ ڈویژن عبدالحمید قاسم، اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل، ٹی ایم او خرم محمود و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کی سہولت کے لئے منڈیوں سے ہر قسم کے ٹیکسز ختم کر دیے ہیں اور ٹھیکہ جات کے خاتمہ کا مقصد مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منڈی میں جانوروں کی لوڈ نگ اور ان لوڈنگ کیلئے جگہ مختص کی جائے اور مویشی لانے اورلیجانے والے ٹرک کھڑے کرنے کیلئے پارکنگ کا فوری انتظام کیا جائے ۔ انہوںنے پارکنگ فیس کی مد میں اوور چارجنگ کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ مقررہ سے زائد پارکنگ فیس وصولی کا سختی سے ازالہ یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں شکایات سنٹر بھی قائم کیا جائے تاکہ اگر کسی بیوپاری یا کسان کو شکایت ہو تو وہاں درج کراسکے جس کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔ اس سے قبل ایم ڈی سی مویشی منڈیاں گوجرانوالہ نے مویشی منڈیوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر نورالعین نے عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے اشیائے خورد و نوش پر ایکسپائری کی تاریخ درج نہ کرنے اور باسی رائتہ فروخت کرنے پر نرالہ بیکری کی انتظامیہ پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ایک شہری کی شکایت پر اے سی گجرات نے فوڈ انسپکٹر اور دیگر عملہ کے ہمراہ نرالہ سویٹس کچہری چوک کو اچانک چیک کیا جہاں باسی رائتہ فروخت کیا جارہا تھا نیز مختلف بیکری آئٹیمز پر ایکسپارئری کی تاریخ بھی درج نہ تھی جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے بیکری انتظامیہ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی ڈینگی سرویلنس کو موثر بنایا جائے، ٹی ایم ایز اپنے علاقوں میں صفائی کا نظام بہتربنانے پر بھرپور توجہ دیں ، پرانے ٹائروں کی شریڈنگ یقینی بنائے اور کباڑ خانوں ، نرسریوں پر بھی نظر رکھی جائے اور عوام الناس میںشعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے ، ان خیالات کا اظہار قائمقام اے ڈی سی نورالعین نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسسٹنٹ کمشنرز ذوالفقار علی باگڑی، آذبہ اعظم، ای ڈی ا و ہیلتھ ڈاکٹر الطا ف حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مفتی، ڈی او ماحولیات امتیاز چوہدری، فوکل پرسن ڈاکٹر انظر ، ٹی ایم اوز خرم محمود، ملک شفقت ، عمر شجاع ، ڈی او زراعت توسیع محمد رفیق تارڑ، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر و دیگر نے بھی شرکت کی۔ ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا ضلع میں ابتک متعدد مقامات سے ڈینگی کا لاروا ملا ہے جبکہ 114مشتبہ ڈینگی کیسز کے ٹیسٹوںکیلئے لیبارٹری بھجواد یے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع میں وافر مقدار میں انسداد ڈینگی کیلئے ادویات، فوگرمشینیں اور دیگر طبی آلات اور ہسپتالوں میں بیڈز دستیاب ہیں جبکہ جن مقامات کی سرویلینس کی جاتی ہے وہاں سٹکرز بھی لگائے جاتے ہیں۔ اے ڈی سی نے ہدایت کی کہ انسدادڈینگی سرویلینس کی تھرڈ پارٹی آڈٹ کیلئے محکمہ زراعت مزید موثر طریقے سے اپنی ذمہ داری سرانجام دے نیز ہسپتالوںکے ایم ایس بلاتاخیر ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کریں۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب نے موثر اقدامات کئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے افسران و ملازمین نے بھرپور محنت سے ان اقدامات کی کامیابی کیلئے اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ملک محمد شر یف اعوا ن (ر ) سینیئر ٹیچر گو ر نمنٹ ا سلا میہ ہا ئی سکول ملکہ ، ملک فضل کر یم اعوا ن ، ملک محمد حنیف اعوا ن اور ملک محمد یسین اعوا ن کی ہمشیر ہ ر ضا ئے ا لٰہی سے ا نتقا ل کر گئیں ۔ ان کی نما ز جنا ز ہ آ با ئی قبر ستا ن ملکہ میں ادا کر دی گئی ۔ نما ز جنا ز ہ میں شر کت کر نے و ا لو ں میں چو ہد ری آ صف ر ضا کو ٹلہ ، ملک محمد ا قبا ل اعوا ن چیئر مین یو نین کو نسل ملکہ ، ملک محمد انو ر اعوا ن لہڑ ی ، حا جی لیا قت علی سیا ل ، ملک افتخا ر ا حمد اعوا ن ، ز ا ہد مصطفی اعوا ن پا کستا ن ٹیلی و یژ ن نیو ز فر ا نس ، را جہ آ فتا ب ا حمد سا بق صدر پر یس کلب گلیا نہ ، مو لا نا شا ہد اقبا ل ، مو لا نا خا لد محمو د طا ہر ، صو فی محمد مشتا ق ایس ایس گو ر نمنٹ ہا ئیر سیکنڈ ری سکو ل گلیا نہ ، شیخ عبد ا لجلیل ، مست عمر ا ن چو ہد ری ، افضا ل احمد خا ں ، طا رق مصطفی اعوا ن ، ملک شو کت حسین اعوا ن ، چو ہد ری غلا م حسین ، سید غلا م حسین شا ہ ، علی حسن ، عمر ر ضا ، ملک اصغر علی اعوا ن ، ملک اشفا ق حسین کو نسلر ، ملک احمد حسن اعوا ن قطب گو لڑ ہ ،چو ہد ری خالد محمو د پلا ہو ڑ ی ،را جہ ہما یو ں نا صر ا یڈوو کیٹ ، آ صف ند یم اعوا ن ، ذ یشا ن کر یم اعوا ن ، ملک مبشر حنیف ، ملک مد ثر حنیف اعوا ن ، سجا د حید ر نا ز سا بق ا ے ای او ، سمیت سینکڑو ں افر ا د نے شر کت کی ۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) تھا نہ گلیا نہ میں تعینا ت ہو نے و ا لے نئے ایس ا یچ ا و و قا ر گجر ان ایکشن ۔پولیس تھانہ گلیانہ نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ میں دو روز قبل تعینات ہونے والے ایس ایچ او نے تعیناتی کے دوسرے روز چھکا مار دیا اور نواحی موضع ملکہ میں گزشتہ ماہ ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان گزشتہ روز نالہ بھمبر کے نزدیک ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہوئے کہ پولیس کو اطلاح ملی کے چند نامعلوم نقاب پوش افراد موجود ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ گلیانہ وقار گجر نے اپنی بھاری نفری کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان سے تین پسٹل سات موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں ۔گر فتا ر ہو نے وا لے ملز ما ن کے نا م شہبا ز سر دا ر ، ہما یو ں ر شید ، ضیا ء الر حمن چکو ا ل شا مل ہیں ۔ جبکہ ایک ملز م اور ملز مہ جو کہ مرکزی کردار ہے تاحال گرفتار نہیں ہو سکی ۔ اس کی گر فتا ر ی کے لیے چھا پے ما رے جا ر ہے ہیں ۔ایس ایچ او گلیانہ وقار گجر نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں اطلاح ملی تھی کہ چند نقاب پوش نوجوان نالہ بھمبر کے نزدیک ڈکیتی کے لئے دیکھے گئے ہیں میں نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ڈاکووں کا پیچھا کیا اور تین ڈاکووں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے ،جبکہ ایک ملزم بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ۔انھوں نے بتایا کہ ملزمان سے تین پسٹل ۔اور سات موبائل بھی بر آمد ہوئے ہیں ۔ان میں تین موبائل نواحی موضع ملکہ میں گزشتہ ماہ کی جانے والی ڈکیتی کے تھے ۔ملزمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ملکہ میں ڈکیتی ایک عورت (ف ) کے کہنے پر کی ۔گرفتار ملزمان نے کہا کہ مسما ة (ف بی بی )کے گھر سے ہم نے د و انگوٹھیاں اور دو بالیاں بھی اتروائی تھیں ۔او ر تین موبائل بھی ساتھ لے گئے تھے ۔پولیس تھانہ گلیانہ نے ملزمان کو عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔ملزمان سے مذید تفتیش بھی جاری ہے ۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ایم ڈ ی مغل ٹینٹ سر و س اینڈ کیٹر نگ منگلیہ خلیق الر حما ن مغل کی و ا لد ہ کی رو ح کے ا یصا ل ثو ا ب کے لیے قر آ ن خو ا نی ، ا جتما عی دعا آ ج صبح 10بجے منگلیہ میں ہو گی ۔ تفصیل کے مطابق نواحی موضع منگلیہ کے رہائشی خلیق الرحمن مغل کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں تھیں ۔جنہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج صبع منگلیہ میں ہو گی ۔مولانا انعام الحق فلسفہ موت و حیات پر خصوصی بیان فرمائیں گے ۔اور گیارہ بجے دعا کی جائے گی۔