نئی جماعتیں بنانے والے لوگ پہلے اپنی شہر تو بنائیں بعد میں جماعتوں کا سلسلہ شروع کریں

PTI

PTI

جعفر آبادی (پ ر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میر زیب خان جمالی نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی جماعتیں بنانے والے لوگ پہلے اپنی شہر تو بنائیں بعد میں جماعتوں کا سلسلہ شروع کریں ۔ جعفر آباد انتہائی بدحالی اور خستہ حالی کا شکار ہے۔ ارکان اسمبلی کی کوئٹہ میں سنوائی نہیں ہوتی تو نشست پر بوجھ کیوں بنے ہوئے ہیں ۔ الیکشن سے پہلے عوام سے کیئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں ڈھائی سال میں جھٹ پٹ اور استہ محمد کی حالت نہیں بدلی ہے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ جعفر آباد سیلاب متاثرین وطن کارڈ کی قسط کے انتظا رمیں در بدر ہیں اورپنجاب میں گزشتہ سال کے سیلاب آ یا تو متاثرین کی نقصان کا ازالہ چند دنوں میں پورا ہو گیا ہے یہ بلوچستان حکومت کے لئے باعث شرم کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکمرانوں کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے کہ آج بلوچ بھائی ناراض پہاڑوں میں جا کر بیٹھ گئے ہیں۔ چین معاہد پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ پنجاب اور چین کے ساتھ طے ہوا ہے۔

صوبوں کو نظر اندازی نواز شریف پنجاب اپنا ؤ پالیسی ہے جو کہ ان کو بھاری پڑنے والی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان ضرور بنے گا انشاء اللہ رواں سال پاکستان میں شفاف الیکشن کا سال ہوگا۔ انھوں نے جعفر آباد عوام سے گزارش کی ہے کہ جعفر آباد میں کرپٹ و دھوکہ باز سیاست دانوں سے ہو شیار رہیں عمران خان پاکستان کے ساتھ بلوچستان کو بھی بنائیں گے۔

کارکنان عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ رابطہ مہم شروع ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اوستہ محمد میں کا رکنان کی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیے اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء میر گلاب خان عمرانی، میر نادر خان شہلانی، ضلعی چیف آ رگنائزر میر احسان جمالی، ضلعی آرگنائزر آصف علی لانگو، یونس رند،وقاص کھوسہ ، بشیر مستوئی ، رحمدل بگٹی اور در محمد میرالی نے بھی خطاب کیا۔