دی فیڈریشن آف خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ڈسٹرکٹ بدین کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

Badin Swearing

Badin Swearing

بدین (عمران عباس) جیم خانہ ھال بدین میں دی فیڈریشن آف خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ڈسٹرکٹ بدین کی تقریب حلف برداری کا انعقاد۔

فیڈریشن آف خواجہ شیعہ اثنا عشری جماعت ڈسٹرکٹ بدین کی نئی الیکٹ باڈی کی تقریب حلف برداری بدین جیم خانہ ھال میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں فیڈریشن آف خواجہ اثنا عشری جماعت کے مرکزی رھنماء عباس بادامی مھمان خاص، محمد علی خواجہ، ڈاکٹر مختیار جعفری، ڈاکٹر شفقت جعفری، بدین جماعت کے صدر شجاعت خواجہ، انصار حسین پنجتنی، آصف علی حیدری، عمران عباس خواجہ، سرفراز علی خواجہ، کامران علی خواجہ اور ضلع بھر کی جماعت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔