کسی ایک پارٹی کی نہیں، جمہوریت کی جیت ہوئی ہے

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں پنجاب ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی کی جیت یا ہار نہیں بلکہ پاکستان اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں وزیرِ داخلہ کے طور پر نہیں ایک پاکستانی کے طور پر کہتا ہوں کہ پچھلے دو گھنٹے میں جو کچھ ہوا ہے یہ نہ کسی کی ہار ہے نہ جیت۔

انھوں نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھرنا اور اسلام آباد کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران نے جو کہا ہے’ کہ میں ذاتی طور پر اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور اس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔’

انھوں نے کہا کہ ‘خیبر پختونحوا سے اسلام آباد آنے والوں کو روکنے کا یہ مطلب نہیں تھا کہ پختونوں سے زیادتی ہو رہی ہے ۔’پختونوں کا راستہ نہیں بلکہ ایک صوبائی حکومت اور ایک پارٹی کا راستہ روکا گیا۔’

وزیرِ داخلہ نے کے پی کے سے ملحقہ علاقوں اور راولپنڈی کے عوام سے معذرت کی: ‘میں پاکستان کے عوام بالخصوص راولپنڈی کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ان کے روزمرہ معمولات میں رکاوٹیں آئیں۔ کے پی کے عوام سے بطور ملکی نمائندہ کے معذرت خواہ ہوں کہ انھیں اگر آنسو گیس سے تکلیف ہوئی۔ یا لاٹھی پڑی، لیکن اس کا باعث حکومت نہیں تھی۔’

طاہر القادری نے تحریک انصاف کی جانب سے اپنے احتجاج کو یوم تشکر میں بدلنے کے فیصلے پر سب سے دلچسپ تبصرہ کیا چوہدری نثار نے کہا کہ ‘پہلے دن وزیرِ اعظم نے فیصلہ کیا تھا کہ مجھ سے احتساب شروع کیا جائے۔ اگر سب اور سپریم کورٹ مان جاتی تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔’

عمران خان کی جانب سے احتجاجی دھرنے کو یوم تشکر میں تبدیل کرنے پر سب سے دلچسپ اور معنی خیز تبصرہ ان کے سابق رفیق کار علامہ طاہر القادری نے کیا۔ ان سے جب ایک ٹیلی وژن چینل نے پوچھا کہ عمران خان نے بدھ کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کو یوم تشکر میں تبدیل کر دیا ہے اس پر آپ کیا کہیں گے، علامہ کا جواب تھا، ’اناللہ و انا الیہ راجعون‘۔

اس کی تفصیل علامہ نے کچھ زیادہ نہیں بتائی بس اتنا کہا کہ انھیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ کیا کہیں اور کیا نہ کہیں۔ یاد رہے کہ علامہ طاہر القادری نے بھی عمران خان کے اس احتجاج کی حمایت کی تھی اور اپنے کارکنوں سے اس احتجاج میں شریک ہونے کا کہا تھا لیکن خود کو اس معاملے سے عملاً دور ہی رکھا تھا۔

عمران خان کی جماعت اس موقعے پر بظاہر خوشیاں منا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی میڈیا ٹیم کے ایک رکن فیصل جاوید خان نے قوم کو مبادکباد دیتے کہا کہ جمعرات سے نواز شریف کی ’تلاشی‘ شروع ہو رہی ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان کو یہ پیشکش حکومت چھ ماہ سے کر رہی تھی۔ انھوں نے آج سپریم کورٹ میں تسلیم کر لی ہے۔ یہ حکومت کی فتح ہے۔

خواجہ سعد رفیق نےیوم تشکر کے عمران خان کے اعلان پر کہا کہ وہ جو مرضی کریں، جگہ پریڈ گراؤنڈ ہی ہے جہاں جلسہ کرنے سے پہلے انہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے باضابطہ اجازت لینا ہو گی جو کہ طریقہ کار ہے۔