پیپلز پارٹی کسی صورت 24 ویں ترمیم کی حمایت نہیں کرے گی: خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

فیصل آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے وزیر اعظم خود کو بچانے کیلئے چھوٹے سے شیخ کا خط استعمال کریں یہ شرم کی بات ہے ، دیکھنا ہے وزیر اعظم 90 کی دہائی سے بچنا چاہتے ہیں یا نہیں ، گیند اب وزیر اعظم نواز شریف کے کورٹ میں ہے ، قمر زماں کائرہ کہتے ہیں ہم بھی جانتے ہیں بھارتی رقصاؤں سے کن کے تعلقات تھے اور شادیوں کے شوقین کون ہیں، بہتر ہے اپنی طرف دیکھ کر بات کی جائے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا تو قمر زمان کائرہ نے عابد شیر علی کے لتے لئے ۔ خورشید شاہ نے کہا اب سو فیصد یقین ہو گیا جس شہزادے کا ذکر ہی فسانے میں نہیں وزیر اعظم خود کو بچانے کے لئے اس کا سہارا لے رہے ہیں۔

ایک وقت تھا خاموش بھی رہتے تو حکومت چلی جاتی ، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہو جاتے تو نظام ختم ہو جاتا ، 90 کی دہائی کی سیاست نہیں چاہتے ، گیند نواز شریف کے کورٹ میں ہے ، پیپلز پارٹی کسی صورت چوبیسویں آئینی تریم کی حمایت نہیں کرے گی ، جس جمہوریت میں بے نظیر بھٹو کا بیٹا نہ ہو ، وہ جمہوریت مکمل نہیں ۔ قمر زمان کائرہ نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آج جو زبان عزیز وزیر بول رہے ہیں وہی زبان بی بی شہید کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا بھارتی رقصاؤں سے کن کے تعلقات تھے اور شادیوں کے شوقین کون ہیں ، اپنی طرف دیکھ کر بات کی جانا چاہیے ، دیکھنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان لفظی جنگ کا یہ محاذ گرم ہو گا یا رہنما سیاسی بالغ نظری کا ثبوت دے کر صورت حال پر قابو پالیں گے۔