پارٹی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نوید افتخار چودھری

Satti and Naveed

Satti and Naveed

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر نوید افتخار نے مری میں نوجوانوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرتضی ستی تجربہ کار سیاست دان ہیں ان کی پارٹی میں شمولیت کو ہم دل و جاں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔مری میں انصاف یوتھ ونگ مری کی جانب سے ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پارٹی میں اگر نئے لوگ نہیں آئیں گے تو پارٹی آگے کیسے بڑھے گی۔

مرتضی ستی ایک منجھے ہوئے سیاست دان ہیں ان کی آمد سے حلقہ پچاس میں بہار آئی ہے انہوں نے کہا پارٹی جسے ٹکٹ دے گی یوتھ اس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔اللہ کے کرم سے ہم آج بھی متحد ہیں اور ٹکٹوں کے فیصلوں کے بعد بھی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے ناصر عباسی مبشر کمال اور احتشام عباسی کو مبارک باد دی جنہوں نے مختصر نوٹس پر خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا۔مہمان خصوصی مرتضی ستی نے کہا کہ عمران خان کی دعوت سچائی کی دعوت ہے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں اپنے نظریاتی ساتھیوں میں آ گیا ہوں مجھے زرداری کی قیادت میں گھٹن محسوس ہو رہی تھی۔تحریک انصاف کے ایک کارکن کی طرح کام کروں گا۔نوجوانوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔مری کی تاریخ میں نوجوانوں کا بڑا اجتماع تھا۔