پاک سر زمین پارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا

Pak Sar Zamin Party

Pak Sar Zamin Party

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں 23 مارچ 2016 کو وجود میں آنے والی پاک سر زمین پارٹی نے تقریبا تین ماہ بعد عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات افتخار عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل کے عہدیداروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔ مصطفی کمال ، چیئرمین ، انیس قائم خانی صدر ، ڈاکٹر صغیر احمد اور انیس احمد خان ایڈویکیٹ کو سینیئر وائس چیئرمین جبکہ رضا ہارون کو سیکرٹری جنرل کا عہدہ دیا گیا ہے۔

افتخار عالم کا کہنا تھا کہ سی ای سی میں وسیم آفتاب ، اشفاق منگی اور افتخار اکبر رندھاوا وائس چیئرمین اور بلقیس مختار کو جوئنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ 8 رکنی نیشنل کونسل بھی قائم کی ہے جس میں دلاور خان ، سیف یار خان ، محمد حفیظ ، آسیہ اسحاق سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔