پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ، گرداس پور کا ایس پی گرفتار

SP Salwinder Singh

SP Salwinder Singh

نیو دہلی (جیوڈیسک) چار دن کے تکلیف دہ انتظار کے بعد پٹھان کوٹ آپریشن اختتام پذیر ہوا تو ایئر بیس پر حملے میں نیا موڑ آ گیا۔ پٹھان کوٹ حملہ کے چشم دید گواہ گرداس پور کےایس پی سلویندرسنگھ اپنے متضاد بیانات کے باعث پھنس گئے۔

پہلے کہا حملہ آور پنجابی تھے، ہندی بولتے رہے۔ پھر کہا زبان سمجھ نہیں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے گرداس پور کے ایس پی سلویندر سنگھ پر حملہ آوروں سے تعلقات کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے حملہ آور ایس پی سلویندر سنگھ کی گاڑی چھین کر ایئر بیس میں داخل ہوئے تھے۔