پٹھانکوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل بھارتی ایجنسی کا افسر قتل

Pathankot Air Base Attack

Pathankot Air Base Attack

اتر پردیش (جیوڈیسک) پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسر کو اترپردیش میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل این آئی اے کے افسر تنزیل احمد اترپردیش میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ واپس نئی دلی آ رہے تھے کہ بجنور شہر میں 2 مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نتزیل احمد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئیں جنھیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ 2 مسلح افراد نے این آئی اے کے افسر کی گاڑی پر حملہ کیا، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں بھارت کی پٹھان کوٹ ایئربیس پر مسلح افراد کے حملے میں 5 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 4 حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔ بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جس پر پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم نے 3 روز قبل ہی ایئربیس کے مخصوص حصے کا دورہ بھی کیا تھا۔