پٹھان کوٹ حملے میں اندرونی ہاتھ سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرائی گئی

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اندرونی و بیرونی خطرات، دہشتگردوں ان کے نیٹ ورکس اور رابطوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم کو بتایا گیا کہ مودی کی حالیہ دوستی پالیسی دراصل “بغل میں چھری ، منہ میں رام رام ” کی عکاسی ہے۔ پٹھانکوٹ حملے میں نااہلی، بزدلی اور اندرونی ہاتھ سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرائی گئی اور باچا خان یونیورسٹی کے طلبا کو خون میں نہلایا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ،”را” پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت میں مکمل سرایت کر چکی ہے۔ “را” نے مذہبی اور بلوچ قوم پرست دہشتگردوں کے لیے خزانے کا منہ کھول دیا۔ اجلاس میں “را “، افغان ایجنسی این ڈی ایس کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے ثبوت بھی دکھائے گئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی کمزوریوں پر بھی غور ہوا اور بتایا گیا کہ پنجاب میں بھی بھرپور آپریشن کی ضرورت ہے۔