پٹھان کوٹ حملہ، بھارتی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی ملاقات

Pathankot Attack

Pathankot Attack

نئی دہلی (جیوڈیسک) پٹھان کوٹ حملے پر ہونے والی پیش رفت پر نئی دلی میں اہم اجلاس،وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ،وزیر دفاع منوہر پاریکر اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر،قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ،بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکریٹری داخلہ نے بھی شرکت کی ۔

ملاقات میں ملکی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جسکے بعد منوہر پاریکر اور راج ناتھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پٹھان کوٹ واقعےسےمتعلق پاکستانی تفتیشی ٹیم کی آمد اور تفتیشی امورپرگفتگو کی گئی۔