پٹھان کوٹ دہشتگردانہ حملہ پاکستان مخالف بھارتی ڈرامہ ہے۔ ایم آر پی

Indian Army

Indian Army

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پٹھان کوٹ ایئر بیس حملہ اور اس کیلئے بھارت کی جانب سے پاکستان کو ذمہ دارٹہرانا پاک بھارت امن مذاکرات میں تعطل اور عالمی رائے عامہ کو پاکستان کیخلاف ہموار کرنے کی بھارتی حکومت اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ”را “ کی مشترکہ و منظم سازش ہے یہ بات محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

امیر سولنگی نے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد با مقصد مذاکرات کی خواہش یا دونوں ممالک کے درمیان امن و محبت کی بحالی نہیں بلکہ دنیا کو یہ باور کرانا تھا کہ بھارت پاکستا ن سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے اور اب پٹھان کوٹ حملہ سازش کے ذریعے بھارت دنیا کو یہ پیغا دینا دینا ہے کہ پاکستان ہماری جانب سے بڑھائے گئے دوستی کے ہاتھ کے باوجود دہشتگردانہ حملوں کے ذریعے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپ رہاہے۔

جو پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بھارتی چانکیائی سیاست کا پرانا پینترا ہے اور ہوسکتا ہے اپنی اس سیاست میں کامیابی کیلئے بھارت شیوسینا ‘ آر ایس ایس جیسی تنظیموں کے ذریعے پاکستا ن مخالف مظاہروں اور بھارت میں بلوائیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام اور میڈیا کا بھی سہارا لے اسلئے پاکستان کو بھارت سے دوستانہ تعلقات کی خواہش بھول کر اسے نکیل ڈالنے کی پالیسی بنانے اور اس پالیسی پر عملدرآمد کیلئے طاقت کے حصول کی ضرورت ہے۔