پشاور: دو مریضوں میں مبینہ کانگو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

Congo Virus Patients

Congo Virus Patients

پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زیر علاج دو مریضوں میں مبینہ کانگو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

مبینہ کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں میں 29 سالہ محمد ماجد اور چالیس سالہ عبدالصبور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کو آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا اور خون کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔