مریضوں کا آکسیجن سلنڈر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر غلام شبیر یزدانی کے پرائیویٹ ہسپتال سے برآمد

Oxygen Cylinder

Oxygen Cylinder

قصور (بیور و رپورٹ) ڈسڑکٹ ہسپتال، مریضوں کا آکسیجن سلنڈر ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر غلام شبیر یزدانی کے پرائیویٹ ہسپتال اقبال پولی کلینک سے برآمد، شہریوں کا ڈاکٹرز کی لوٹ مار کیخلاف سخت احتجاج، ڈی سی او قصور نے کمیٹی قائم کردی ہے۔

تحقیقات شروع ،مقدمہ درج کیا جائے ،پاکستان فلاح پارٹی مدعی بنے گی، محمودچوہدری،رانا سعیدقادری کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز کی لوٹ مار اور ہسپتال کے ذرایع استعمال کرنیکا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

شہریوں کو دل کی بیماریوں کے نام پر لوٹنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرغلام شبیر یزدانی کے پارئیویٹ ہسپتال اقبال پولی کلینک وہسپتال میں سرکاری ادویات اور سرکاری آکسیجن سلنڈر استعمال ہورہے ہیں مگر ہسپتال میں ایمرجنسی جانے والے مریض اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

گزشتہ روز اچانک میڈیا ٹیم نے ڈی سی او قصور وڈی پی او قصور کو پہلے تو اس صورتحال سے آگاہ کیا پھر ڈی سی او قصورکے نمائندہ تحصیلدار قصور مشتاق عمر کے ہمراہ چھاپہ مارا تو پرائیوئٹ مریض کو آکسیجن سلنڈرلگا ہوا تھا ، اورڈاکٹرغائب تھا۔

شہریوں نے اس واقع کو لوکل ایڈمنسٹریشن کی ناکامی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ سرکاری ڈاکٹرزکی لوٹ مار بندکی جائے ،تحصیلدار قصور مشتاق عمر نے سلنڈر پولیس تھانہ اے ڈویثرن میں جمع کروادیا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی او قصور نے اس معاملہ کاسختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی ہے ،جس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،ڈی سی او قصور عمارہ خان نے کہا ہے کہ ذمہ دار ڈاکٹرکیخلاف چوری اور سرکاری اشیاء کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کیا جائیگا۔