مریضوں کی دیکھ بھال نوکری سمجھ کر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کرتا ہوں، ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ

Dr Zafar Mehdi

Dr Zafar Mehdi

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) مریضوں کی دیکھ بھال نوکری سمجھ کر نہیں بلکہ عبادت سمجھ کر کرتا ہوں ، THQ ہسپتال کو میں اپنا گھر سمجھتا ہوں، سپیشلسٹ ڈاکٹرز، میڈیکل ڈاکٹرز اور درجہ چہارم کے ملازمین سمیت نرسنگ اسٹاف کو اپنی فیملی کی طرح عزت اور پیار دیتا ہوں۔

مریضوں کی خدمت میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کر سکتا، MS سول ہسپتال سرائے عالمگیر کی سرپرست اعلیٰ پریس کلب رجسٹرڈ جہلم ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور نوجوان صحافی محمد انعام الحق مرزا سے میڈیا سے گفتگو ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ظفر مہدی راجہ MS سول ہسپتال سرائے عالمگیر نے بتایا کہ میں نے اپنے سینئرز کو کہہ دیا ہے کہ THQ سرائے عالمگیرمجھے رکھا جائے یا ڈاکٹر عاطف جاوید کو کیونکہ ہم ونوں اگر اکٹھے THQ ہسپتال سرائے عالمگیر رہے تو پھر قوانین کے تحت کام کرنا بحثیت MS مشکل ہے۔ اور مریضوں کی دیکھ بحال کے لئے ” اصولوں پر سودے بازی ” میرا شیوا نہیں۔

محکمہ صحت پنجاب سے گزارش ہے خدا رہا دکھی سسکتی اور تڑپتی انسانیت کے دکھوں دردوں کو اگر THQ ہسپتال سرائے عالمگیرکی صورت میں مسیحا میسر آیا ہے تو ” سیاست اور انا پرست کے بُت ” پر قربان ہونے سے بچایا جائے۔