پٹرولنگ پولیس نے رکشہ پر شراب لیجانے والے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

Alcohol

Alcohol

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس نے رکشہ پر شراب لیجانے والے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد کے اے ایس آئی تنویر احمد نے دوران گشت ایک رکشہ کو چیک کیا جس میں اسد قریشی 20 لیٹر دیسی شراب فروخت کرنے کیلئے لے جا رہا تھا۔

جسے گرفتار کر کے پولیس تھانہ مصطفی آباد کے حوالے کر دیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے تنویر اے ایس آئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔