پتوکی صدر پولیس کی کاروائی، خطرناک ”بلالی ڈکیت گینگ” کے چار ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

Gang Arrest

Gang Arrest

حبیب آباد (رشید احمد نعیم سے) پتوکی صدر پولیس کی کاروائی، خطرناک ”بلالی ڈکیت گینگ ”کے چار ارکان سرغنہ سمیت گرفتار، مال ِمسروقہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے صدر تھانہ پتوکی کی حدود میں ”بلالی ڈکیت گینگ” ڈکیتی کی وارداتوں میںملوث تھی۔

اس گینگ کے ملزمان6/ 5 کس کی ٹولی کی صورت میں وارداتیں کرتے تھے جو دوران ڈکیتی ٹریکٹر، موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھیننے میں ماہر تھے یہ ملزمان مین روڈپر وارداتیں کر کے شہریوںکو مال و زر سے محروم کر دیتے۔ ان ملزمان نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا تھا جس کی وجہ سے شہری اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور تھے کیونکہ دوران ڈکیتی مزاحمت کی صورت میں فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کرنے یا جان سے مارنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔

ڈی پی او قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوے ڈی ایس پی پتوکی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ٹیم میں ایس ایچ او صدر پتوکی ملک شمشیر کھوکھر،چوکی انچارج حبیب آباد سید ثقلین بخاری اے ایس آئی ظفراللہ ،اے ایس آئی اعجاز حسین اور کانسٹیبلز شامل تھے جنہو ں نے دن رات محنت کر کے گینگ کا سراغ لگایا اور مال مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا جن میں اسلحہ: تیس بور پسٹل چار عددگولیاں 47عدد نقد رقم،دو لاکھ دس ہزار رو پے مسروقہ، ٹریکٹر ایک عدد، موٹر سائیکل ایک عدد، موبائل فون دو عددشامل ہیں۔

یہ ملزمان تھانہ صدر پتوکی کو 9 سے زیادہ سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوںکی طرف سے پولیس افسران کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Weapons Arrest

Weapons Arrest