پی سی بی نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر کی پیش کش کر دی

Inzamam ul Haq

Inzamam ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور افغانستان کے موجودہ کوچ انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی پیش کش کر دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ حکام نے افغان ٹیم کے موجودہ کوچ انضمام الحق سے رابطہ کر کے انھیں چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کر دی ہے اور اس حوالے سے انھیں فیصلہ کرنے کے لئے وقت بھی دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے بھی بورڈ کو مشاورت کے بعد ایک دو روز میں جواب دینے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بورڈ کے سالانہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ قومی ٹیم کے لئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان آئندہ ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

دوسری جانب افغان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ انضمام الحق کو پاکستان کے لئے اپنی دستیابی کے لئے افغان بورڈ سے ہونے والے معاہدوں پر بھی نظر ثانی کرنا ہوگی۔