پی سی بی کا کمار سنگاکارا کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے پر غور

 Kumar Sangakkara

Kumar Sangakkara

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان دنوں قومی ٹیم کے لیے کنسلٹنٹ کی تلاش ہے، پی سی بی چئیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ ویوین رچرڈز پیسے بہت مانگ رہے تھے، تاہم سری لنکا کے کمارسنگاکارا کا نام زیرغور ہے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہارنے کے بعد پی سی بی کی ٹیم منیجمنٹ میں تبدیلیاں جاری ہیں، پی سی بی چئیرمین شہریار خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ویوین رچرڈز کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ پیسے بہت مانگ رہے تھے ، سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کو کنسلٹنٹ بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ وقاریونس کے معاہدے میں توسیع کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔