پی سی بی کا محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

Mohammad Amir

Mohammad Amir

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عامر کو سی کٹیگری میں رکھا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں 5 سال بعد واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

پی سی بی نے محمد عامر کو نیوزی لینڈ میں حوصلہ افزا کارکردگی کی بنا پر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ محمد عامر کو ایشیا کپ اور ٹی 20 کے ورلڈ کپ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے سے قبل محمد عامر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری میں تھے۔