پی سی بی کو مدثر پر نظر کرم کرنا یاد رہا، اشتہار دینا بھول گئے

Mudassar Nazar

Mudassar Nazar

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا انوکھا کام ، مدثر نذر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سربراہ کے طور پر تمام معاملات طے کر لیے اور شفافیت دکھانے کے لیے آج اسی پوسٹ کے لیے اشتہار بھی دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور مدثر نذر کے درمیان این سی اے سربراہ کی پوسٹ کے لیے تمام معاملات طے پا چکے ہیں۔ دبئی میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی مدثر نذر سے ملاقات بھی کر چکے ہیں اور اکیڈمی منصوبوں پر اتفاق رائے بھی ہو گیا ہے۔

لیکن حیران کن طور پر بورڈ نے آج اسی پوسٹ کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں امیدوار سے پانچ سال کا تجربہ مانگا گیا ہے اور درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تیرہ مئی ہے۔